۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامه اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ملک پاکستان میں اگر سیاسی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، ملک کی مظبوطی کے لیے ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیاسی محاز آرائی سے پاکستان روز بروز غیر مستحکم ہو رہا ہے، ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجودہ حکومت مہنگائی بے روزگاری دھشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سانحہ مچھ تا حال قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں پر سوالیہ نشان ہے۔ 

یہ بات کا اظہار ملبرون آسٹریلیا میں مقیم پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ اشفاق وحیدی نے ایک نجی نیوز پیپر کے چیف اڈیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا۔

انہون نے کہا کہ ملک پاکستان موجودہ نازک حالات سے گزر رہا ہے ہر طرف دھشت گردوں کا راج ہے عوامی ہر طبقہ پریشان نظر آتا ہے۔ غربت افلاس میں آضافہ کی وجہ سے غریب کا چولہا بجھ چکا ہے۔ تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کے لیے ایک پرچم تلے جمع ہونا ہو گا۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اگر سیاسی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، ملک کی مظبوطی کے لیے ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پھر دھشت گردی کے ذریعہ افراتفری پھیلا رہے ھیں جو کہ سانحہ مچھ اسی کی ایک کڑی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پاک آرمی آپریشن کریں اور دھشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .